مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔فرانس کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ یکطرفہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے اسرائیلی دارالحکومت کے اعلان کے نتائج سنگین اورخطرناک ہوں گے ۔
فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔
News ID 1877178
آپ کا تبصرہ